جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے، 28 افراد جاں بحق

کوئٹہ: عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 28 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ 

بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 15 افراد جاں بحق ہوئے اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور ریسکیو ٹیموں  نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت خودکش بتائی جاتی ہے۔

نگران صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بلوچستان میں3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

You might also like

Comments are closed.