ملک بھر میں بجلی کا بحران برقرار ہے، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 900 میگا واٹ ہو گیا۔
ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیداوار 22 ہزار 600 میگا واٹ ہے جبکہ ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 500 میگا واٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 4 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع لیسکو کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا شارٹ فال 400 میگا واٹ ہے۔
لیسکو کے مطابق پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں 4 سے 5 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.