بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں بجلی بحران جاری، طلب 25 ہزار500 میگاواٹ کے قریب

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے، جبکہ بجلی کی طلب 25 ہزار500 میگاواٹ کے قریب ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی کی پیداوار 18 ہزار 700 میگا واٹ کے لگ بھگ ہے، جبکہ شارٹ فال 6 ہزار 800 میگاواٹ ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ شہروں میں 6 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیدنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈسکوز نے شیڈول جاری نہیں کیا، غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، پاور پلانٹس کو گیس اور تیل کی کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع وزارت توانائی نے کہا کہ صلاحیت موجود ہے لیکن وسائل کم ہیں، تیل اور گیس کی فراہمی معمول پر آنے پر لوڈشیڈنگ کم ہو جائے گی۔

لیسکو ذرائع  نے بتایا ہے کہ لیسکو میں بجلی کا شارٹ فال 6 سو میگاواٹ سے زائد ہے،  لاہور میں 2 سے3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

لیسکو ذرائع نے مزید کہا ہے کہ لیسکو ریجن کے دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.