پاکستان نے ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہےکورونا سے نمٹنے کےلیے اقدامات پرپوری دنیا پاکستان کی معترف ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم نے اعصاب شکن جنگ میں قوم کو ایک لمحہ بھی مایوس نہیں ہونے دیا ، این سی او سی نےوزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا اس کی جتنی تعریف کریں کم ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے بتایا کہ ایک کروڑ ویکسین کی ڈوز لگائی جا چکی ہیں 70 لاکھ افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کورونا ویکسی نیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، لوگ رجسٹریشن کرا رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جارہی ہے، اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو جلدی لگوائیں۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آخر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.