ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کے بھاؤ میں 600 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 800 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6996 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 5 ڈالر بڑھ کر 1818 ڈالر ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.