ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 38 ہزار 700 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 913 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 8 سو 43 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.