ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت2 لاکھ 18 ہزار600 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 34 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.