ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 150 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 72 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 583 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 942 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.