ملک میں سونے کی قدر میں گذشتہ روز بڑی کمی کے بعد جمعرات کو فی تولہ سونا ایک ہزار 600 روپے مہنگا ہوگیا۔
ملک میں گذشتہ روز ایک تولہ کے قیمت میں 2800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 1600 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 89 ہزار 592 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 712 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.