بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 61 ہزار 200 روپے ہوگیا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 314 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 38 ہزار 203 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر اضافے سے 1760 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.