ملک میں ہفتے کے پہلے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 56 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 84 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 744 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہوکر 1757 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.