نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد نے پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے 75 میں سے 33 کیسز کراچی، 17 اسلام آباد اور 13 لاہور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اومی کرون کے 12 کیسز بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس 13 دسمبر کو رپورٹ ہوا اور اب تک یہ تعداد 75 تک پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ویکسینیشن اور کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد بھی وبا کے خلاف موثر ہیں، تمام شہری کورونا کے خاتمے کے لیے ویکسینیشن مکمل کروائیں۔
Comments are closed.