ملک میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد سمیت اہم شہروں میں صارفین کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل نیٹ ورک میں فنی خرابی سے سروس متاثر ہوئی اور ایک ہفتے میں یہ دوسری بار انٹرنیٹ کا بڑا بریک ڈاؤن ہے۔
یاد رہے کہ 19 اگست کو بھی پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.