کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں اسٹریٹ کرائم، گاڑیاں چوری ہونے، چھیننے اور اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں سابق آئی جیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو سزائیں نہ ہونا، عوام کا تفتیش پر عدم اعتماد، پولیس میں موجود کالی بھیڑیں اور منہگائی بھی جرائم کی شرح بڑھنے کی اہم وجوہات ہیں۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تجویز دی کہ اسٹریٹ کرائم ملزمان کو سمری ٹرائل کرکے سزائیں دی جائیں، بار بار پکڑے جانے والے ملزمان کی ای ٹیگنگ کی جائے۔
سابق آئی جی کلیم امام نے کہا کہ کراچی میں جلد از جلد سیف سٹی کا آغاز کرنا ہوگا۔ اچھا سربراہ لگائیں گے تو نتائج اچھے ملیں گے۔
Comments are closed.