ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 8 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
دوسری جانب بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، ٹھٹہ، عمر کوٹ اور حیدر آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
Comments are closed.