پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

ملک میں آج سونا 1800 روپے سستا ہوگیا

ہفتے کے آخری کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 5 ہزار 700 روپے ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 76 ہزار 355 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 978 ڈالر فی اونس ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.