سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جارہا ہے اور پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
الیکشن سے متعلق اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پورا یقین ہے 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔
آصف زرداری نے مزید کہا ہے کہ ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کے لیے سازگار ہے اور الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔
Comments are closed.