جمعرات 10؍ذوالحجہ 1444ھ29؍جون 2023ء

ملک سے باہر ہونے والے فیصلے ملکی مفاد میں نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سے باہر ہونے والے فیصلے ملکی مفاد میں نہیں، عوام کو اختیار دیا جائے۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ اس سال عام انتخابات نہ ہوئے تو سیاست دان بلدیاتی الیکشن ہی لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہے سیاست دان مذاکرات پائیدار جمہوریت کے لیے کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے دو اسمبلیاں توڑکر حکومت کو ون ویلنگ کا موقع دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاست سرمائے کی بنیاد پر نہیں، خدمت اور کردار پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مفادات کی سیاست کرنے والوں کے نام تاریخ کے کوڑے دان میں ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.