اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا، کوئی قرض دینے کو تیار نہیں۔
میانوالی میں علما کنونشن سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ آمرانہ سوچ کی حامی قوتیں ملک میں صدارتی نظام کی افواہیں پھیلا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا عوامی ادارہ پارلیمنٹ ہے، جس کی موجودگی میں کسی اور نظام کی گنجائش نہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ایک ہے، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات اسی کا حصہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، کوئی پاکستان کو قرض دینے کو تیار نہیں، ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ میں ملک بھر سے عوام شرکت کریں گے۔
Comments are closed.