پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر خطر ناک حد تک گر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لیے بندے اٹھا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک چلانے والوں کا کوئی حال نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گیا تو اس انتشار کو کون روکے گا؟
Comments are closed.