جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

ملک خوشدل کا خیبرپختونخوا حکومت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

سابق نگراں وزیر خیبر پختونخوا ملک خوشدل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مجھ سے پوچھے بغیر ڈی نوٹیفائی کردیا۔

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں ملک خوشدل نے کہا کہ حلف اٹھانے سے پہلے میں نے 25 سال سروس پر ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو میری سروس اور حلف سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے کا علم ہے۔

سابق نگراں وزیر نے مزید کہا کہ نائب قاصد کو بھی نکالنے کےلیے چارج شیٹ د ی جاتی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے مجھ سے پوچھے بغیر مجھے ڈی نوٹیفائی کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حلف اٹھانے والے وزیر کو بلا وجہ ڈی نوٹیفائی کردیا گیا، خیبر پختونخوا حکومت کے اس فیصلے پر سپریم کورٹ جاؤں گا۔

ملک خوشدل نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ لینے کے 2 سال کا قانون مجھ پر لاگو نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ دو سال تک قانون کے مطابق سیاست میں نہیں آسکتا، ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی چیلنج کروں گا۔

سابق وزیر خیبر پختونخوا نے کہا کہ مختلف پارٹیوں سے شمولیت کی کالز آرہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.