بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک توڑنے کے بیانات، سعید غنی کی عمران خان پر تنقید

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر ملک توڑنے کے بیانات دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات اگست 2023ء میں ہونے کے امکانات ہیں۔

عمران خان کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کراچی نے پیپلز سیکریٹریٹ سے ایمپریس مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔

احتجاجی ریلی سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور آئین پاکستان کی محافظ ہے، جو عمران نیازی کے عزائم خاک میں ملائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے پیپلز پارٹی قیادت نے قربانیوں کی داستان رقم کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا سیاسی حماقت ہوگی، سخت ردعمل آئے گا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی دے کر اقوامِ عالم میں پاکستان کو بلند مقام دلوایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نیازی بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر ملک توڑنے کے بیانات دے رہا ہے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں عمران نیازی کو منہ توڑ جواب دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.