وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے سے تعبیر کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اپوزیشن رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بتادیا تھا کہ جس دن احتساب کریں گے تمام چور اکٹھے ہوجائیں گے۔
وزیراعظم معاون خصوصی نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا ایک رہنما کہتا ہے عمران خان مغربی ممالک کے ایجنڈے پر ہیں، دوسرا اپوزیشن لیڈر کہتا ہے خان نے مغرب کو ناراض کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت ملک کی معیشت تباہ کرکے گئی، احتساب ہمارے منشور کا حصہ تھا، جس پر گامزن رہے۔
شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مینڈیٹ کے مطابق ڈلیور کرنے کی کوشش کی، عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مخالفت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے امریکا سے کہا تھا کہ پاکستان میں ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پر کوئی اعتراض نہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اس وقت عمران خان دنیا کو بتا رہے ہیں کہ پاکستان امن کا شراکت دار ہے جنگ کا نہیں۔
Comments are closed.