اسلام آباد کے بعد ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر سے بھی ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق، ای پاسپورٹ کے اجراء کے لیے فیس شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق، 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے 36 صحفات کی نارمل فیس 9 ہزار روپے ہے، 36 صحفات کے ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 5 سو اور ارجنٹ کے لیے22 ہزار 5 سو روپےفیس ہے۔
شیڈول کے مطابق، 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16ہزار 5 سو اور ارجنٹ کے لیے27 ہزار فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ 72 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ کے لیے فیس 40 ہزار 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔
شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس پہلے کےحساب سے ہی وصول کی جائے گی، نیا فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔
Comments are closed.