بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں CNG اسٹیشن آج سے کھل گئے

ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن آج سے کھل گئے ہیں۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشن ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

سی این جی اسٹیشنز کے کھلنے سے فیول کی مد میں 84 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے بتایا کہ سی این جی اسٹیشنز ہفتے کے سات دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

سی این جی ملنے کے باعث عام آدمی فیول کی مد میں ماہانہ 6 سے 10 ہزار روپے بچت کر سکے گا۔

غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کے استعمال سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.