جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

ملک بھر میں کہیں جزوی کہیں مکمل موبائل سروس معطل

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس و مجالسِ کا سلسلہ جاری ہے جس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کہیں موبائل سروس جزوی کہیں مکمل طور پر معطل ہے۔

ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں 9 محرم کے جلوس برآمد ہو کر اپنے اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں جو شام میں اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوں گے۔

کل عاشورہ کے موقع پر بھی جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔

سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد میں موبائل فون سروسز جزوی طور پر معطل ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز سے موبائل فون سروس معطل ہے جبکہ نوشہرو فیروز میں بھی موبائل فون سروس معطل ہے۔

اسی طرح پاراچنار میں ساتویں محرم سے تاحال موبائل فون سروس معطل ہے، پاراچنار شہر میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہے جبکہ افغان سرحد بھی بند ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں 9 ویں محرم الحرام کا جلوس میکانگی روڈ امام بارگاہ ناصرالعزاء سے برآمد ہوگا۔

جلوس عثمان روڈ سے ہوتا ہوا واپس میکانگی روڈ امام بارگاہ ناصرالعزاء پر اختتام پزیر ہو گا جبکہ جلوس کے روٹ پر تمام دکانیں سیل اور راستے بند ہیں۔

وادیٔ کوئٹہ میں موبائل سروس بھی معطل ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر چنیوٹ میں  9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ محلہ کمان گراں سے برآمد ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.