پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر موجود ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 580 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 164 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 68 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 206 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار 841 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 909 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 964 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 32 ہزار 726 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 27 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 88 لاکھ 52 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 29 ہزار 30 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 7 کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار 511 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 39 لاکھ 66 ہزار 26 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 50 ہزار 126 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 258 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 21 ہزار 800 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 396 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 72 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 395 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 114 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 902 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 732 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 729 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 757 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 344 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 240 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.