پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428 ہوگئی اور 11,683 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز33 ہزار 493 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 247,249، پنجاب میں 157,796، خیبرپختونخواہ 67,214، اسلام آباد میں 41,418، گلگت بلتستان میں 4,909، بلوچستان میں 18,823 اور آزاد کشمیر میں 9,019 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 79 لاکھ 66 ہزار 981 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34 ہزار 785 ٹیسٹ کے دوران 1,615 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 26 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,092 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,996، پنجاب 4,747، خیبرپختونخوا 1,906، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان 102، بلوچستان 195 اورآزاد کشمیر میں 262 اموات ہوئیں جبکہ 5 لاکھ 1 ہزار 252 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 10 کروڑ 35 لاکھ24 ہزار 805 افراد متاثر، 22 لاکھ 37 ہزار 746افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 7 کروڑ 51 لاکھ 32 ہزار535 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
The post ملک بھر میں کورونا سے مزید 26 اموات، 16 سے زائد کیسز رپورٹ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.