بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں کورونا سے مزید 19 مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر ایک مرتبہ پھر سے تقریباً تین فیصد پرآ گئی  ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 19 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 347 کیسز سامنے آئے ہیں  جبکہ مزید 650 مریض شفایاب ہو گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 427 ہو گئی ہے جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار 660 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کی رپورٹس کے مطابق  ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 299 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 894 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 7 ہزار 934 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 245 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار 275 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

احتیاطی تدابیر

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 89 ہزار 257 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 73 لاکھ 90ہزار 346 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

این سی او سی کی رپورٹس کے مطابق   پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 852 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 776 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 902 ہو چکی ہے، جس کے بعد یہاں  کُل اموات 5 ہزار 520 ہوگئیں ہیں  جبکہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 533 ہو چکی ہےاور یہاں بھی کُل اموات 4 ہزار 340 ہوچکی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 969 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کُل 780 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کی رپورٹس کے مطابق   کورونا وائرس کے بلوچستان میں 27 ہزار 419 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 312 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 558 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے باعث اب تک یہاں کُل 588 مریض وفات پاچکے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.