بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں کل پیٹرول پمپ بند رہیں گے، پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن

پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نےکل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

سیکریٹری نعمان بٹ نے بتایا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں، ڈیلرمارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔

نعمان بٹ نے کہاکہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے،حکومتی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال بھی واپس لی تھی۔

سیکرٹری نعمان بٹ نے مزید کہاکہ پورے ملک میں پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پمپ بند رکھنے کا کہہ دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپ جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.