بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں کاروباری مراکز کیلئے اوقات کار ختم، مزارات، سنیما ہالز کھولنے کی اجازت

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں مزارات، سنیما ہالز کھولنے اور ان ڈور شادیوں کی اجازت دے دی جبکہ دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی پابندی ختم کردی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ملک میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق دفاتر کے 50 فیصد لوگوں کے گھرسے کام کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ 15 مارچ سے کورونا ایس او پیز کے ساتھ شادی کی ان ڈور تقریبات، مزارات اور سینما ہالز کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں اور تفریحی پارکوں کیلئے وقت کی حد بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ 15 مارچ سے ریسٹورنٹ ہالز میں کھانے کی اجازت 10 مارچ کے جائزہ اجلاس سے مشروط ہوگی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ماسک، سماجی فاصلے کی پابندی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

این سی او سی نے رائے دی ہے کہ الیکشن کمیشن لوکل باڈیزاورکینٹ بورڈالیکشنز مئی کے آخرتک کروائے۔

You might also like

Comments are closed.