اسلام آباد: کراچی، لاہور اور ملتان سمیت ملک بھر میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسز کا پھر سے آغاز ہوگیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نویں سے بارہو یں جماعت تک کے تعلیمی اداروں نے مکمل ایس او پیز کے ساتھ اپنا تدریسی عمل آج سے شروع کردیا ہے لیکن حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ہے۔
خیال رہے حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے احکامات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا گیا ہے۔
واضح رہے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے اور رمضان المبارک کے باعث حاضری نہ ہونے کے برابر دکھائی دی ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سکول اور کالجز میں بچوں اور بچیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی لیکن اسکول انتظامیہ کی جانب سے پہلے روز مکمل ایس او پیز پر عمل در آمد ہوتا نظر آیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھنے اور 9 ویں سے 12 ویں تک تعلیمی ادارے آج سے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ او اور اے لیول کے امتحانات بھی اپنے شیڈول کےمطابق لئے جائیں گے۔
یاد رہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں تک اسکولزعید تک بند رکھے جائیں گے اوراس کا حتمی فیصلہ 11 مئی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔
Comments are closed.