اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

ملک بھر میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور یونیورسٹیز کے داخلہ ٹیسٹ

ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد آج ہو رہا ہے۔

وی سی سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ کراچی، لاڑکانہ، حیدر آباد اور نواب شاہ میں بھی آج ہی انٹری ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں۔

پروفیسر امجد سراج میمن نے بتایا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے لیے جامعہ کراچی اور ڈاؤ اوجھا کیمپس میں سینٹرز بنائے گئے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ سندھ بھر میں 40 ہزار سے زائد طلباء ٹیسٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق سندھ بھر میں میڈیکل کی سرکاری نشتیں 2500 ہیں۔

ترجمان جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے مزید بتایا کہ کراچی میں میڈیکل کی 1050 اور ڈینٹل کی 350 نشتوں کے لیے ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج ایک ہفتے کے بعد جاری ہوں گے۔

لاہور میں انٹری ٹیسٹ کے لیے 9 مراکز قائم کیے گئے ہیں، لڑکیوں کے لیے 7 سینٹرز اور لڑکوں کے لیے 2 سینٹرز مخصوص کیے گئے ہیں۔

لاہور میں 19 ہزار 14 امیدوار ایم ڈی کیٹ کا امتحان دے رہے ہیں۔

بلوچستان میں میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ میں 9 ہزار سے زائد امیدوار حصّہ لے رہے ہیں۔

ایم بی بی ایس کی 524، بی ڈی ایس کی 54 نشستوں کے لیے انٹری ٹیسٹ ہو رہا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بی ایم سی کی 300، مکران، جھلاوان اور لورالائی میڈیکل کالجز کی 50، 50 نشستیں ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی 20، فارن اسٹوڈنٹس کی 18، دیگر صوبوں کی36 نشستیں ہیں۔

انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا ایک ہفتے کے اندراعلان کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.