ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز عید کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی۔
کراچی میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام گلشن جناح (پولو گراؤنڈ) میں 8 بجے منعقد ہوگا، خطیب جامع مسجد کے ایم سی امامت کے فرائض انجام دیں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن، غیر ملکی سفراء، سیاسی و سماجی رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد نمازعید ادا کرے گی۔
اس کے علاوہ شہر میں نماز عید کے دیگر بڑے اجتماعات نشتر پارک، محفل شاہ خراساں، کنزالایمان، سبیل والی مسجد، عید گاہ ناظم آباد، نیو میمن مسجد،جناح گراؤنڈ، مسجد خیر العمل، فیضان مدینہ مسجد، بہار شریعیت مسجد، ٹی گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا، عیدگاہ گراؤنڈ کورنگی، دارالعلوم کراچی، مدنی مسجد دستگیر، سفید مسجد کورنگی سمیت دیگر مختلف علاقوں کی عیدگاہوں اور جامع مساجد میں ہوں گے۔
پولو گراؤنڈ میں اسلامی ملکوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ان ممالک کے پرچم لہرائے گئے ہیں اور شہریوں کے لیے وضو کے انتظامات کے کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.