پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم کو بلاک کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔
سابق وزیر اعطم کا کہنا ہے کہ اپنے لوگوں کی بھاری اکثریت کو محض سیفٹی نیٹ ہی مہیا کرنا نہیں بلکہ صحت کارڈ کے ذریعے ملک بھر خصوصاً دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کاجال بچھانا ہمارا ہدف تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں لوگوں کی قوتِ خرید کے فقدان کے باعث نجی شعبہ اسپتال قائم کرنے پر آمادہ نہ تھا، میں صحت کی سہولیات (اسپتال وغیرہ) کا جال بچھانا بھی ہمارا کلیدی ہدف تھا۔
Comments are closed.