سیلاب زدگان کی مشکلات تاحال کم نہ ہوسکیں، خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ کے دیہات میں پانی اب بھی موجود ہے۔
اس علاقے میں گزشتہ ایک ماہ میں سات معصوم بچے ٹھنڈ لگنے سے بیمار ہوکر انتقال کرگئے ہیں۔
ادھر بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ سڑکیں اور پل تعمیر نہیں ہو سکے، حب ندی کے پل اور اوتھل کی لنڈا ندی کے پل سمیت کئی سڑکیں اب تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
نصیر آباد، کچھی اور بختیار آباد میں بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کو چھ ماہ گزر گئے، متاثرہ افراد سڑکوں اور پل کی تعمیر و مرمت کے منتظر ہیں۔
سرد ہواؤں اور سردی کی شدت نے سیلاب متاثرین کو ایک نئی آزمائش میں ڈال دیا ہے۔
Comments are closed.