ملک بھر میں آج جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر نعرہ تکبیر سے فضا گونج اٹھی۔ نمازِ فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوگی۔
رات 12 بجتے ہی شہریوں نے 14 اگست کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا۔ شہر شہر چراغاں اور شاندار آتش بازی کی گئی۔
جشنِ آزادی کے موقع پر نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے رات گئے سڑکوں پر گھومتے رہے۔
Comments are closed.