گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی 6سے 14گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
کے الیکٹرک کے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں، شدید گرمی میں رات بارہ بجے سے چار بجے کے دوران بجلی غائب ہونے سے بچے، بڑے سب ہی بے زار ہیں۔
دوسری جانب حیدرآباد، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت کئی شہروں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، بجلی کی کئی گھنٹے بندش کے علاوہ ٹرپنگ بھی روز کا معمول ہے۔
حافظ آباد اور ملتان میں بھی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، پشاور کے شہری علاقوں میں 6 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16 گھنٹے بجلی کی بندش ہورہی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔
Comments are closed.