ملک بھر میں بجلی کی طلب بلند ترین سطح پر برقرار، شارٹ فال 7 ہزار 200 میگاواٹ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ ہے جبکہ طلب 27 ہزار 200 میگاواٹ سے زائد ہے۔
لاہور سمیت بڑے شہروں میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
چھوٹے شہروں اور دیہات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی قلت سے متعدد پلانٹس بند ہیں، گیس نہ ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی بجلی کی فراہمی بند ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ لیسکو میں شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔
Comments are closed.