کراچی میں 3 دن بعد بھی انٹرنیٹ سروس مکمل بحال نہ ہوسکی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں اب بھی انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا سائٹس کام نہیں کر رہی ہیں جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر تین دن سے انٹرنیٹ سروس بند تھیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں ہونے والی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جس کے بعد وزارت داخلہ کی ہدایت پر انٹرنیٹ سروسز کو بند کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.