نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کے اجلاس میں کیے گئےاسمارٹ لاک ڈاؤن اور نئی پابندیوں کے فیصلوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گی۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے ہوگا جس کے مطابق مارکیٹوں کےاوقات کاررات 10کی بجائے8 تک کردیئےگئے ہیں اور ہفتے میں 2 دن چھٹی ہوگی ، چھٹی کے دنوں کا فیصلہ صوبے خود کریں گے۔
انڈور ڈائننگ مکمل بند اور آوَٹ ڈور ڈائننگ کا وقت رات 10 بجے تک ہوگا۔ تمام مزارات اور سینما گھروں پر مکمل پابندی ہو گی، تمام سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کر یں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 8 اگست سے ان ڈور شادیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی آوَٹ ڈور شادی کی تقریبات میں400 افراد شرکت کر سکیں گے۔ قافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔
میڈیکل اسٹور،پیٹرول پمپ،تندوراور بیکریاں کھلی رہیں گی، ملک بھر میں ماسک کا استعمال لازم ہوگا، سیاحوں کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اور ایس او پیز پر عمل لازم ہوگا۔
کراچی اورحیدرآبادمیں پہلےسےنافذپابندیاں برقراررہیں گی اور نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے 31اگست تک نافذالعمل رہیں گے۔
Comments are closed.