ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ بی ایف سیون (BF-7) کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ ایکس بی بی (XBB) ویرینٹ کے کُل 24 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں تاحال بی ایف سیون ویرینٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ ایکس بی بی (XBB) ویرینٹ کے انتہائی کم کیسز سامنے آئے ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایکس بی بی ویرینٹ کے کُل 24 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے اب تک 5 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے جن میں ایکس بی بی ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا ایکس بی بی ویرینٹ کے کیسز دسمبر کے آخری ہفتے میں رپورٹ ہوئے تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ نئے کورونا ویرینٹ کی علامات پرانے ویرینٹ سے مختلف نہیں ہے۔
Comments are closed.