بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر سے عوام کا سمندر اسلام آباد امڈ رہا ہے، حسان خاور

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے عوام کا سمندر اسلام آباد امڈ رہا ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں حسان خاور نے کہا کہ قوم اصلی اور نقلی، سچے اور کھرے کو پہچان چکے، اپوزیشن انتشار کی سیاست کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ چہروں کا اقتدار کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کی کوریج کے لیے نجی چینلز کو کوریج سے منع کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.