ملک بھر میں 6 کروڑ سے زائد افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ گزشتہ روزملک میں 11 لاکھ 51 ہزار 390 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
ملک بھر میں اب تک 6 کروڑ 5 لاکھ 36ہزار 148 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن کی دوسری ڈوز کا وقت ہوچکا ہے وہ میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں۔
کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگوائی جاسکتی ہے ، اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کے لیے مقرر ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں ، سائنو ویک اور اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوا سکتے ہیں۔
Comments are closed.