جمعہ 25؍رجب المرجب 1444ھ17؍فروری 2023ء

ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کی اپنی تاریخ پھر دہرائیں گے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کی اپنی تاریخ پھر دہرائیں گے۔

مریم نواز سے سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں آئندہ اليکشن کی تياری اور مسائل کے حل کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔

اس دوران پارٹی کی تنظیم سازی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے امور بھی زیر غور آئے۔

ملاقات میں سوشل میڈیا اور یوتھ ونگز کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ہر دباؤ کے باوجود پارٹی پرچم تھامے رکھنے والے کارکن سر کا تاج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.