وزیراعظم نے ملک امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک امجد زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔
زبیر ٹوانہ اس وقت ممبر انکم ٹیکس پالیسی کے عہدے پر تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے۔
نئے چیئرمین کی تقرری کےلیے سمری میں دوسرا نام ممبر ایف بی آر ایڈمن ندیم رضوی اور تیسرا نام راشد محمود لنگڑیال کا شامل تھا۔
Comments are closed.