ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

ملکی معیشت کو پی ٹی آئی نے جو نقصان پہچایا سب کو علم ہے، بلال اظہر کیانی

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملکی معیشت کو جو نقصان پہنچایا، سب کو اس کا علم ہے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران بلال اظہر کیانی نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی کال نے بھی معیشت کو مستقل ڈی ریل کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیپلز پارٹی سے ملاقات کی، وہ اب پی ٹی آئی سے ملاقات کر رہی ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ ملاقات کوئی اہم بات نہیں، گزشتہ سال آئی ایم ایف کا پروگرام پی ٹی آئی نے ڈی ریل کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.