امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک لاقانونیت، کرپشن، مہنگائی اور بیروزگاری کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے نئے انتخابات کرائے جائیں، عوام کو آزادانہ اور شفاف طریقے سے نئی قیادت منتخب کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک لاقانونیت، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری کی دلدل میں دھنس چکا ہے، دونوں حکمران جماعتیں عوام کے حقوق کے نام پر مارچ کر رہی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو جھوٹا اور کرپٹ قرار دے رہی ہیں، دونوں ہی ایک دوسرے کے بارے میں درست بیانی کر رہی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی کو اپنی ہی ناکامیوں کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے، سندھ کے گوٹھوں، دیہاتوں اور شہروں میں غربت ناچ رہی ہے۔
Comments are closed.