پاکستان کی سیاسی صورتحال میں بہتری کے باعث ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بڑھ رہی ہے۔
انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 59 پیسے کم ہوکر 197 روپے 87 پیسے ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 89 پیسے سستا ہوا ہے۔
اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 70 پیسے کم ہوکر 197 روپے 40 پیسے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.