حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں ملکی فارما انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق 23-2022 میں فارما برآمدات میں ریکارڈ 98.6 فیصد اضافہ ہوا۔
مالی سال 23-2022 میں فارما انڈسٹری کی ریکارڈ 713 ملین ڈالرز کی برآمدات ہوئیں جن میں سے 40 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے سرجیکل و میڈیکل آلات اور 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی ادویات برآمد کی گئیں۔
سرجیکل آلات کی برآمدات میں 6.03 فیصد، فارما پروڈکٹس میں 25.16 فیصد اضافہ ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 25-2024 میں فارما انڈسٹری برآمدات کا ہدف ایک ارب ڈالر ہے۔
حکام نے کہا کہ برآمدات میں نمایاں اضافہ فارما انڈسٹری کو مراعات کے باعث ہوا ہے، کورونا وبا کے دوران پاکستانی طبی آلات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔
Comments are closed.